ایئرپورٹ سے لے کر ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل خوبصورت بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت شاہراہ فیصل کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس

ایئرپورٹ سے لے کر ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل خوبصورت بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی؛ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت شاہراہ فیصل کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس, سیکریٹری بلدیات ، کمشنر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے، آرکیٹیکس علی نقوی، یاور جیلانی، عادل کیرائی، حافظ حبیب اور دیگر متعلقہ حکام شریک وزیراعلیٰ سندھ کا کھنا تھا کھ ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی افراد کے آمد شاہراہ فیصل سے ہوتی ہے، ایئرپورٹ سے آئے افراد شاہراہ فیصل کو بطور کراچی کا اپنا تاثر لیتے ہونگے، میں چاہتا ہوں کہ شاہراہ فیصل خوبصورت نظر آئے میں چاہتا ہوں کہ شہر کا جو درد رکھتے ہیں وہ مل کر شہر کو خوبصورت بنائیں، پہلے مرحلے میں شاہراہ فیصل اور پھر باقی خاص سڑکوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے، ڈی جی کے ڈی اے طاہر سانگی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ ديتے ھوئے کھا کھ کے ڈی اے دلکش منظر سے علائقے کو خوبصورت کرنا چاہتی ہے، فوٹپاتھ اور پیدل چلنے والے راستوں کو خوبصورت کرنا ضرور ہے، شہر کے درختوں کی صفائی ستھرائی اور رنگی برنگی بنانا ہوگا، سڑکوں سے منسلک آرٹ ورک کرکے اسٹریٹ فرنیچر لگانا ہوگا، سیزنل پھول، فلک ناز اپارٹمنٹ کے پاس فلائی اوور کو خوبصورت کرنا ہوگا، خوبصورتی کے کام پر کمیونٹی کو بھی اونرشپ دینا ہوگی، شہر کی خوبصورتی سے متعلق آرکیٹکٹس نے اپنی تجاویز دی ہیں، آرکیٹیکٹس نے کہا کہ شہر کیلئے کام کرنے کیلئے وہ تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کھنا تھا کھ پہلے مرحلے میں ایئرپورٹ سے لے کر ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل خوبصورت بنائیں،