غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق اور محسن داوڑ نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 3/184 کی درخواست دائر کی، جس میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پاکستان میں پیدا ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو بے دخل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شہریت ان کا حق ہے۔
درخواست گزاروں کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے شہریوں کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری اور گرفتاری کا عمل یکم نومبر سے شروع کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان چھوڑنے والوں کے ساتھ ہم عزت و احترام کے ساتھ سلوک کریں گے اور بے دخلی کے عمل میں انہیں خوراک اور طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
0 تبصرے