رانجھانی کیس میں رحیم شاہ کو 6 سال قید کی سزا، مقتول کے لواحقین نے فیصلہ رد کرديا

کراچی: مقتول ارشاد رانجھانی کے لواحقین نے عدالتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا

رانجھانی کیس میں رحیم شاہ کو 6 سال قید کی سزا، مقتول کے لواحقین نے فیصلہ رد کرديا

کراچی: ارشاد رانجھانی کیس میں رحیم شاہ کو 6 سال قید کی سزا، مقتول کے لواحقین نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
مقتول ارشاد رانجھانی کے لواحقین نے عدالتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا۔
مدعی نے دشت گردی ٹی او آر کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل محمد خان شیخ کا کہنا ہے کہ عدالت کو ایسا فیصلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔
عدالت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں بہت سی غلطیاں رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ ہوا، عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔
دہشت گردی کی عدالت میں صدف مدثر نے 4 سال بعد ارشاد رانجھانی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شریک ملزم رحیم شاہ کو 6 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی اور سب انسپکٹر عامر ریاض کو بری کر دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان دیگر کیس میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد دشت گردی عدالت نے 26 اگست 2023 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحیم شاہ نے فروری 2019 میں ارشاد رانجھانی کو شاہ لطیف ٹاؤن میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔