پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر ہماری قوم کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہو، وزیراعلیٰ سندھ
سکھر: وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت، ترجمان کا کهنا تها که اے سی پی کے ایچ آئی کے زیر اہتمام آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا پاکستان لٹریچر فیسٹیول تقریب سے خطاب کرتے هوئے کها که پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر ہماری قوم کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہو، پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر صدر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
فن، ثقافت اور ادب کے دھاگے مل کر ہماری قومی شناخت کیلئے پل کا کام کررہے ہیں، آرٹس کونسل جیسی تنظیمیں کئی ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑنے میں ناگزیر کردار ادا کرتی ہیں،
آرٹس کونسل کراچی ثقافت کیلئے ایک مینار کے طور پر کھڑا ہے،آرٹس کونسل ہمارے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے انتھک محنت کر رہا ہے، تخلیقی صلاحیتوں و فکری گفتگو کو فروغ دینے کیلئے ان کا عزم بے مثال ہے، ملک بھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول جیسے میگا ایونٹس کی میزبانی انکا منہ بولتا ثبوت ہے،
آرٹس کونسل کے اس تہوار نے قومی و علاقائی زبانوں کو ایک خوبصورت گلدستہ بنایا ہے، سکھر میں متحرک ثقافتی و ادبی روایت کو اجاگر کرکے عوامی رابطے کو اہمیت دی گئی ، ثقافتی ایونٹ ماضی کو حال سے جوڑنے والے پل بن جاتے ہیں، سکھر میں ادبی میلے کا افتتاح ہونا فکری وثقافتی سرگرمیوں کیلئے خوش آئند ہے، ثقافتی ایونٹ میں خیالات ،تخیلات اور متنوع آوازیں ہم آہنگ ہوتی ہیں،
اس وقت قوم کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، اس دوران تفریحی سرگرمیاں ضروری ہیں، ادبی میلے معلوماتی سیشنز اور تفریحی پہلوؤں کے امتزاج کے ساتھ ایک مہلت ثابت ہوتے ہیں، آج کے دن ہمیں مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے اتحاد کے احساس کو فروغ دیں دعا ہے کہ یہ ادبی سفر سب کیلئے روشن و تفریحی ثابت ہو،
0 تبصرے