گیس کے نرخوں میں 193 فیصد اور گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ ماہ سے گیس کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کے نرخوں میں 193 فیصد اور گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور محفوظ صارفین کے لیے مقررہ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جا سکتا ہے۔
0 تبصرے