پاکستان کو پولیو فری بنانا روٹری انٹرنیشنل کا مشن ہے شکیل قائمخانی

والدین ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں فرید ہنگورجو

پاکستان کو پولیو فری بنانا روٹری انٹرنیشنل کا مشن ہے شکیل قائمخانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب عمر کوٹ کی جانب سے پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنرسال برائے 2026 - 2025 شکیل قائمخانی کی سربراہی میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرڈی ایچ او عمر کوٹ فرید ہنگورجو،اسسٹنٹ گورنرایس کے نوری،پریذیڈینٹ روٹری کلب عمر کوٹ ڈاکٹر دیپک اور دیگر نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنرسال برائے 2026-2025 شکیل قائمخانی نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانا روٹری انٹرنیشنل کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی کاوشوں سے پولیو کیسز میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ روٹری کے تمام کلبس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی پولیو کے خاتمے کےلئے کوشاں ہیں شکیل قائمخانی نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلانے چاہئے انہوں نے کہا کہ صحت مند پاکستان ہم سب کا خواب ہے جو انشاءاللہ بہت جلد پورا ہوگا اس موقع پرڈی ایچ او عمر کوٹ فرید ہنگورجو نے کہا کہ والدین ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اکثر والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے جس کی وجہ سے پولیو کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس آلودہ پانی پینے کے پانی پینے کی وجہ سے پھیل رہا ہے عوام کو صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مضر صحت اشیاءاور آلودہ پانی پینے سے بچنا ہو گا تا کہ پولیو کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ریلی کے موقع پراسسٹنٹ گورنر ایس کے نوری نے کہا کہ اگر مستقبل میں بچوں کوزندگی بھر کی معذوری سے بچانا ہے توہر مہم میں پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت چند ممالک ہی پولیو وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں عوام کے تعاون سے نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے رہیں گے اس موقع پرپریذیڈینٹ روٹری کلب عمر کوٹ ڈاکٹر دیپک نے کہاکہ جان ہے تو جہاں ہے صحت مند پاکستان ہی ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی روٹری انٹرنیشنل کے اہداف میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پولیو کے علاوہ دیگر مہلک امراض بھی عوام کو محفوظ رکھنا روٹری انٹرنیشنل کامشن ہے ڈاکٹر دیپک نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ خود بھی اپنی صحت کی فکر کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے ساتھ ویگر امراض سے بچاﺅ کےلئے بھی صحت کے مراکز جائیں تا کہ انہیں صحت مند رکھنے میں مدد کی جا سکے.