ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش ہے، شیری رحمان
سینیٹر شیری رحمان کا پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش کا اظہار
ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش ہے، شیری رحمان
ایک ہفتے کے اندر 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، لائسنس گیٹ سے اب تک ملکی ایوی ایشن انڈسٹری اپنی پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکی، ایک منصونہ بندی کے تحت تحریک انصاف کی حکومت میں پوری ایوی ایشن انڈسٹری کا کریش کروایا گیا، شیری رحمان
پی آئی اے اور پی ایس او کےدرمیان انتضامی اور معاشی معاملات کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنہ ہے، پی آئی اے ہماری قومی شناخت ہے، فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،
نگران وفاقی حکومت اس سنگین بحران کا نوٹس لے، ہمیں پارلیمانی کمیٹی میں ایوی ایشن ڈویزن سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا، کیا پوری انڈسٹری کو تباہ کر کے نجکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے؟
0 تبصرے