ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور ڈی جی ايل ڈی اے شبیہہ الحسن کی کراچی پریس کلب آمد

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو اور ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن کو خوش آمدید کیا

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور ڈی جی ايل ڈی اے شبیہہ الحسن کی کراچی پریس کلب آمد

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیہہ الحسن کی کراچی پریس کلب میں صدر سعید سربازی،سیکریٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم خان اور اراکین گورننگ باڈی ذوالفقار واوھچو محمد فاروق سمیع سے ملاقات کی، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو اور ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن کو خوش آمدید کیا اور کراچی پریس کلب کے پلاٹوں سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ، انہوں نے ایل ڈی اے کی جانب سے بلاک 68 میں تجاویزات کے خاتمے اور ڈیمارکیشن کا کام شروع کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے بلاک 68 میں ایل ڈی اے حکام تیزی سے پیش رفت کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ ترقیاتی کام بھی جلد شروع کردئیے جائیں گے تاکہ اراکین اپنے پلاٹس پر تعمیرات شروع کرسکیں ، سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی ڈی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو سے ماضی میں کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بحیثیت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس کی آبادکاری میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔ سینئیر صحافی اور سابقہ خزانچی کراچی پریس کلب محمد حنیف اکبر نے ڈی جی ایس بی سی اے سے صحافیوں کے پلاٹس کے نقشوں پر عائد بھاری فیس کو کم سے کم کرنے اور صحافیوں کو سہولت دینے کا مطالبہ کیا۔ڈائیریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے کہا کہ میرا کراچی پریس کلب سے درینہ تعلق ہے میں نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، ماضی میں بھی کراچی پریس کلب کے ممبران کو پلاٹس سے متعلق مشکلات کو دور کرکے انہیں متبادل پلاٹس دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے، ہم ایس بی سی اے میں صحافیوں کے پلاٹس سے متلعق درپیش مشکلات کو دور کریں گے اور صحافیوں کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے،ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نےکہا کہ ایل ڈی اے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن بہت جلد مکمل ہوجائے گی، ہماری کوشش ہے کہ حکومت سندھ کے تعاون سے بلاک 68 میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کردئیے جائیں، ہم نے ہاکس بے صحافی کالونی اور بلاک 68 کی ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی پلان تیار کیا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے پی سی ون کی منظوری کے بعد اس عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے،ڈی جی ایل ڈی اے نے کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے پلاٹس کی دستیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ، اس موقع پر سینیئر صحافی حنیف اکبر، نعمت خان،سلیمان سعادت خان،وکیل الرحمن، فرید عالم،سہیل رب خان اور محمد سلیمان بھی موجود تھے