"سیاسی جماعتیں غیر ملکیوں کی واپسی میں رکاوٹ بنیں تو یہ ملک سے جنگ ہوگی"بریگیڈیئر (ر) حارث نواز

جن کے پاس دستاویزات نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم کسی قوم کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو وقت دیا گیا۔
حارث نواز نے کراچی پریس کلب میں بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہوائی جہاز سے جانا چاہتے ہیں ہم ان کے لیے انتظامات کر رہے ہیں ہم روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے بارے میں ان کے قونصلیٹ سے رابطہ ہوا ہے، جن کے پاس دستاویزات نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم کسی قوم کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں اپنے ملک کے حالات ٹھیک کرنے ہوں گے، سیاسی جماعتوں کو بھی سوچنا چاہیے،
اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، سیاسی جماعتیں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، اگر ایسا ہوا تو اسے پاکستان کے ساتھ جنگ ​​تصور کیا جائے گا۔