وارنر اور مارش پاکستانی باؤلرز کے ليئے قھر بن گئے

آسٹریلیا نے پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا

بنگلورو (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو شکست دے دی۔
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 163 اور 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ اور حارث سہیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔
آسٹریلیا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے جاری ورلڈ کپ کے دوران 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔
اسامہ میر کو شاداب خان کی جگہ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔