کمپنیوں نے آگاہ کیا ہے کہ خام تیل اور اسپیئر پارٹس کی قلت ہے
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی تین کمپنیوں ہونڈا اٹلس، پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تینوں کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ خام تیل اور اسپیئر پارٹس کی قلت کے باعث پلانٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ہونڈا کار بنانے والا پلانٹ 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک بند رہے گا، ٹویوٹا کارخانہ دار انڈس موٹرز کا پلانٹ 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک ایک ماہ کے لیے بند رہے گا۔
انڈس موٹرز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قدم خام مال اور پرزہ جات کی کمی کے باعث اٹھایا گیا ہے، پلانٹ کی بندش عارضی ہے۔
سوزوکی مینوفیکچرنگ کمپنی نے پلانٹ 25 اکتوبر سے 2 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خام مال کی قلت کے باعث انتظامیہ نے پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثناء موٹر سائیکل پلانٹ اپنی پیداوار جاری رکھے گا۔ .
0 تبصرے