فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔چینی وزیر خارجہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع فلسطینیوں کے ساتھ "تاریخی ناانصافی" کا باعث بن رہا ہے

فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع فلسطینیوں کے ساتھ "تاریخی ناانصافی" کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا،
چین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھ رہا ہے، تنازعات کی وجہ سے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔
بیان میں چینی وزیر خارجہ نے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کی اور کہا کہ چین خطے میں تنازعات اور عدم استحکام کے بڑھنے کی مخالفت کرتا ہے۔