پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔وزیر دفاع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا نہ صرف انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
وزیر دفاع کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا مہذب اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو غزہ کے لیے امدادی رسد کے لیے راہداری کھولنی چاہیے، غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی اور رکن ممالک سے رابطے میں ہیں۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔
0 تبصرے