تہران اور ریاض امن معاہدے کے بعد ایرانی صدر اور محمد بن سلمان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے
حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن معاہدے کے بعد ایرانی صدر اور محمد بن سلمان کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیا۔
0 تبصرے