جذباتی ہو کر نہ تو اپنے آنسو چھپا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی مسکراہٹ
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی آرا خان کی رخستی پر بہت روئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار عامر خان نے کہا کہ وہ بہت جذباتی انسان ہیں۔ سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں اس دن بہت روؤں گا۔
عامر خان کے مطابق میرے گھر والوں نے اس دن عامر خان کا خیال رکھنے کی بات شروع کر دی ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ جذباتی ہو کر نہ تو اپنے آنسو چھپا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی مسکراہٹ۔
اپنی داماد نوپور شیکھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ نوپور ان کے لیے ایک بیٹے کی طرح ہے جو ہر اچھے اور برے وقت میں میری بیٹی کے ساتھ رہا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان کی بیٹی آرا خان نے فٹنس ٹرینر اور اپنی قریبی دوست نوپور شیکھر سے گزشتہ سال 18 نومبر کو منگنی کی تھی اور اب شادی کی تاریخ اگلے سال 3 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
0 تبصرے