اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید دو فیصد کمی ریکارڈ

اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

اچھی خبر، پیٹرول سستا ہونے کا امکان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی آرامکو نے نومبر کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آرامکو کی قیمتیں ایران، کویت اور عراق کی تیل کی منڈیوں پر بھی اثر انداز ہوں گی۔ واضح رہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست رفتاری اور کم رسد کے خدشات کے باعث ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی مارکیٹ میں یہ رحجان برقرار ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔