کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، ہم کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین ہے، کوئی بھی غیر قانونی طور پر نہیں رہ سکتا، قانونی اور غیر قانونی کے لیے قوانین موجود ہیں، رات کے اندھیرے میں کسی کو گھر میں گھسنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قوانین ہیں، بھارت میں سکھ، عیسائی، ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں، ہم نے افغان مہاجرین کو آباد کیا، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر سے غیر قانونی سمگلنگ ہو رہی ہے، سرحدوں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو اسمگل ہونے والی چیزوں کا سب پتہ ہے۔
0 تبصرے