عالمی برادری اسرائیلی قبضہ ختم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے: او آئی سی

عالمی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

عالمی برادری اسرائیلی قبضہ ختم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے: او آئی سی

جدہ (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی نے کہا کہ عالمی برادری اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے،

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے، علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ہے۔ اور قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل کی طرف سے روزانہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں۔

او آئی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل میں تعاون کرے۔