حماس کے حملوں میں ایک فوجی کرنل سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

سینیئر فوجی کمانڈروں سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 1590 افراد زخمی ہوئے

حماس کے حملوں میں ایک فوجی کرنل سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملوں میں سینیئر فوجی کمانڈروں سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 1590 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیل کا سب سے سینئر فوجی کرنل جوناتھن اسٹین برگ بھی مارا گیا ہے

جب کہ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سینیئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرود علونی سمیت کئی لوگوں کو یرغمال بنایا ہے

اور مزید فائرنگ کی ہے۔ اسرائیل پر 7000 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد ترکی، ہندوستانی اور آسٹریا کی فضائی کمپنیوں سمیت کئی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔