شفافیت ہماری شناخت ہے جو بھی کام انجام دیا جاتا ہے اس کو مکمل مانیٹر کیا جاتا ہے:حاجی طارق عزیز بلوچ

نیلامی سے حاصل کردہ رقم گڈاپ ٹاؤن کی عوام کی امانت ہے: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ چیئر مین

شفافیت ہماری شناخت ہے جو بھی کام انجام دیا جاتا ہے اس کو مکمل مانیٹر کیا جاتا ہے:حاجی طارق عزیز بلوچ

گڈاپ: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ چیئر مین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہا ہے کہ شفافیت ہماری شناخت ہے جو بھی کام انجام دیا جاتا ہے اس کو مکمل مانیٹر کیا جاتا ہے ٹاؤن میو نسپل کار پوریشن میں مالی سال 2023/2024سالانہ نیلامی ملچنگ انیمل فیس اور ہیلتھ کلیئرنس سر ٹیفیکٹ فیس کی وصولی کے حقوق کے حوالے سے نیلامی کا انعقاد کیا گیا اس نیلامی میں بارہ ٹھیکد اروں نے حصہ لیا نیلامی میں کاغذات کی مکمل جانچ پڑ تال کے بعد بولی کا آغاز کیا گیا ٹھیکداروں میں سخت مقابلے کے بعد زیادہ سے زیادہ بولی لگائی گئی نیلامی میں تین ٹھیکداروں نے سب سے زیادہ بولی دی(1) میسرزا لطاف بروہی 5ارب 8کروڑ روپے (2)میسر زاثاثہ انٹر پرائز 5ارب 7کروڑروپے 3) (میسرز حسن اینڈ کو 1ارب 56کروڑ روپے، سب سے زیادہ بولی دینے والے میسرز الطاف بروہی کو ٹھیکہ تمام قانونی تقاضوں اور گڈاپ ٹاؤن کونسل سے منظوری کے بعدحوالے کیا جائے گا نیلامی کا انعقاد چیئر مین اور آکشن کمیٹی ممبران کی موجودگی جس میں چئیر مین کمیٹی حاجی طارق عزیز بلوچ، جام محمد جو کھیو، کمیٹی ممبر، احمد یار،ایم سی /کمیٹی ممبر، افتخار احمد ڈایو چیف اکاؤنٹ افیسر،میر عباس ٹالپور، پارلمیانی لیڈر /کمیٹی ممبر،محمد رفیق جو کھیو،کمیٹی ممبر، زوہیب بلوچ،ڈائر یکٹر ٹیکسز/سیکٹریری ممبر،داد کریم بلوچ ممبر کونسل اور اس کے علاوہ ایڈ یشنل سیکٹریری لوکل گورنمنٹ سندھ محمد علی زیدی کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا، گڈاپ ٹاؤن کے افسران میں ڈائر یکٹر ایچ ار ایم حاجی شریف شیخ، کونسل آفیسر سرفراز کتھری، لاء آفیسر سہیل قاضی,پی اے لال جان نبی، سجاد احمد، اور دیگر افسران بھی موجود تھے، گڈاپ ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے آخری کلمات میں کہا الحمد اللہ ہم اپنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے وژن پر کام کرتے ہوئے اس نیلامی کو تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انجام دیا نیلامی سے حاصل کردہ رقم گڈاپ ٹاؤن کی عوام کی امانت ہے جو ان کے مسائل کو حل کرنے میں استعمال کی جائے گی یہ انتہائی اہم قومی فریضہ ہے لوگوں کی فلاح وترقی میں اپنا سوفیصد کردار ادا کریں گے جس کیلئے سرگرم عمل ہیں.