روٹری انٹرنیشنل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات پیش کر رہا ہے محمد فیض قدوائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف آرکیٹیکٹ، بزنس مین،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی گیٹ وے اور ممبر ڈپلومیٹک بزنس کلب اے آر کفیل حسین کی جانب سے ان کی رہائش گاہ ہاﺅ س آف کفیل پر کاروباری شخصیات کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا
جس میں کراچی کے کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میں عمان کے قونصل جنرل سمیع الخنجاری تھے جبکہ
اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی،ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن احمد، متحدہ عرب امارات میں سابق سفیر جمیل احمد خان، عبداللہ ذکی (سابق صدر KCCI)، سیکریٹری فاروق ڈاڈی ، ہیڈ آف آئی آر امجد صدیقی، رضوان احمد، شمعون ذکی، شیخ امتیاز حسین، اسد فیکٹو، راشد صدیقی،ڈاکٹر آفتاب امام، احسن مہانتی، جنید الرحمان، عماد اشفاق ٹولہ اور ملک کے سفارتی، بیوروکریٹک اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی
اس موقع پرمعروف آرکیٹیکٹ،بزنس مین،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی گیٹ وے اورممبر ڈپلومیٹک بزنس کلب اے آر کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری اہم کردار ادا کرر ہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں
اس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہر شعبے میں کاروباری افراد کا کردار انتہائی اہم ہے جو مختلف سیکٹرز پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں
اے آر کفیل حسین نے کہا کہ ہر سال تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو یکجا کرنے کا مقصد سیکٹر کے اندر کمیونٹی اور تعاون کے احساس کو فروغ دینا ہے جو روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی کمیونٹی کی خدمت اور خیر سگالی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں جس کے لئے غیر ملکی سرمایہ کار خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اگر انہیں سرمایہ کاری سے متعلق مزید معلومات اور مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے
تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کراچی میں عمان کے قونصل جنرل سمیع الخنجاری نے کہا کہ عمان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عمان پاکستان سے قریب ترین عرب ملک ہے اس وجہ سے دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ سمندری حدود مشترک ہیں
سمیع الخنجاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عرصے سے گہرے تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہیںجبکہ دونوں ممالک مشترکہ مشقوں اور دفاعی سامان کی خریداری کےلئے بھی تعاون کرتے ہیںاس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات پیش کر رہا ہے جبکہ خدمت کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تحت300 سے زائد کلبس پاکستان میں کام کر رہے ہیں جس کے تحت اب تک ہزاروں افراد کو تعلیم،صحت اورروزگار کے مواقعے فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں
تقریب کے موقع پرروٹری انٹرنیشنل3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے کہاکہ تمام روٹرینز انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شعار ہیں جن کی کا وشوں سے مختلف سماجی اور فلاحی منصوبے پائے تکمیل پر پہنچ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹری سیکریٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تا کہ سماجی کاموں کو مزید فروغ دیا جا سکے اور مستقبل میں بنائے جانے والے منصوبوں کو تمام روٹرینز کی رائے سے بہتر سے بہتر بنانے میں مدد مل سکے.
0 تبصرے