ای ڈی بی کے لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر موٹر سائیکل رجسٹریشن بند نہ کی جائے: چیئرمین محمد احسان

آل کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا مطالبا

ای ڈی بی کے لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر موٹر سائیکل رجسٹریشن بند نہ کی جائے: چیئرمین محمد احسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد احسان نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایم ار ونگ سے درخواست کی کہ ای ڈی بی کے لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر موٹر سائیکل رجسٹریشن بند نہ کی جائے جیسا کہ اپ جانتے ہیں کہ رینیول اسلام اباد افس سے ہوتا ہے جس میں وقت درکار ہوتا ہے پروسیسنگ کے مرحلے میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بند کرنے سے عام ادمی پریشان ہوتا ہے بغیر رجسٹریشن نمبر کے موٹر سائیکل روڈ پر نہیں نکال سکتا ۔ہر سال اس مسئلے کے تحت لاکھوں موٹر سائیکل خریدار اور موٹر سائیکل ڈیلرز اسمبلرز کو بھی پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس عوامی مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور رجسٹریشن بند نہ کی جائے ۔چیئرمین محمد احسان نے سیکرٹری ایکسائز موٹر سائیکل ونگ سے درخواست کی کہ پروسیسنگ کے مراحل میں وقت لگتا ہے اس دوران موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بند نہ کی جائےاس سے عام ادمی پریشان ہوتا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ عام ادمی کو ریلیف دیا جائے کیونکہ وہ ٹیکس پیئر ہے رجسٹریشن کی بندش سے ٹیکس میں نمایاں کمی اتی ہے ۔لہذا میری اس درخواست پہ نظر ثانی کی جائے اور امید کرتا ہوں کہ اس سال رجسٹریشن بند نہیں ہوگی