شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل
مستونگ میں الفلاح روڈ پر مسجد کے قریب دھماکے میں شہدا کی تعداد 52 ہوگئی، متعدد زخمی۔
شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہے۔
مستونگ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راشد محمد سعید نے 52 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔
دھماکا مدینہ مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ 12 ربیع الاول کے جلوس کے لیے جمع تھے۔
ایس ایس پی مستونگ شعیب مسعود کا کہنا ہے کہ دھماکا حادثاتی لگتا ہے، دہشت گردوں کا ہدف عید میلاد النبی کا جلوس تھا۔
مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
اپنے بیان میں نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تخریب کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، پرامن جلوس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا فولادی ہاتھوں سے سامنا کیا جائے گا، پورے صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے......
0 تبصرے