آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلبی کے نوٹس جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو بھی 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
0 تبصرے