ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی سمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
کراچی؛ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی سمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی زون اور حیدرآباد زون نے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 7 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔
ان کاروائیوں کے نتیجے میں 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 مقدمات درج کئے گئے۔
ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 5 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 6400 امریکی ڈالر جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی
گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے
ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے
0 تبصرے