پہلاحاجی ادریس سواتی کرکٹ ٹورنامنٹ صبا اسپورٹس نے جیت لیا

فاتح ٹیم کو پہلا انعام ایک لاکھ روپے کیش اور ٹرافی جبکہ رنر ٹیم کو دوسرا انعام پچاس ہزار روپے کیش دیا گیا

پہلاحاجی ادریس سواتی کرکٹ ٹورنامنٹ صبا اسپورٹس نے جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپوٹر)پہلا حاجی ادریس سواتی ٹورنامنٹ کا فائنل صبا اسپورٹس نے جیت لیا۔بھٹائی کالونی کورنگی كراسنگ میں کھیلے جانے گئے فائنل میچ میں وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ شوکت خان سواتی،سابق ایم این اے علی راشد،ایس ایس پی فاروق اعوان،سینیئر نائب صدر ضلع کورنگی پاکستان مسلم لیگ(ن)اسد خان سواتی،معروف صحافی فدا عباسی،رضوان جلالی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات،بیوروکریٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ شوکت خان سواتی نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کی بہتری و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہے،سابق ایم این اے علی راشد نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا آغاز بلاشبہ نوجوانوں کو نہ صرف منشیات سے دور کرے گا بلکہ دوسروں کے لئے بھی حوصلہ افزاء ہوگا۔سابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے کہا کہ آنیوالا والا وقت نوجوانوں کا ہے آپ لوگوں کا کھیل دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ انشااللہ آنیوالے والے وقت میں قومی کرکٹ ٹیم میں یہاں سے حصہ دارئ ہوگی۔سینیئر نائب صدر ضلع کورنگی پاکستان مسلم لیگ نون اسد خان سواتی نے یہ ٹورنامنٹ اپنے مرحوم والد کے نام پر کروایا۔ٹورنامنٹ کو بہترین آرگنائز کرنے میں عاطف خان سواتی،عادل خان سواتی،چوہدری نعمان جٹ، چوہدری سمرجٹ،بلال تنولی ،محمد مرتضی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اسد خان سواتی کا معزز مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ان کے لیے مختلف کھیلوں میں سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے ہم ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں ہمارا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں جیسی سرگرمیوں میں مصروف کر کے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا دلوانا ہے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان جنمیں سندھ سیکرٹریٹ سینوا کے صدر نظر حسین جیلانی،معروف صحافی فدا عباسی،رضوان جلالی،نوید بشیر راجپوت چیئرمین یو سی ون قیوم اباد پاکستان مسلم لیگ نون ،قاری اسرار چیئرمین الطاف ٹاؤن U.C.2 پاکستان پیپلز پارٹی،کونسلر کامران جانو پاکستان تحریک انصاف۔کونسلر عدنان اسلام متحدہ قومی موومنٹ پاکستان امین اللہ شافی،حاجی تاج دورانی،خالد خان،جہانگیرخان،رفیق مغل ،ملک عابد،محمد جاوید،اقبال ڈیتھو،محمد کاشف، شبیر خان سواتی،سردار اعجاز ، عبدالکریم ساوند ،اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ بٹھائی کالونی میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ٹورنامنٹ کی انٹری فری تھی جس میں بٹھائی کالونی کورنگی کراسنگ کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام ٹیموں کو سواتی برادران کی طرف کلر کٹ دی گئی اس ٹورنامنٹ کا پہلا انعام 100,000 کیش اور ٹرافی اور دوسرا انعام 50,000 کیش اور ٹرافی جیتنے والی ٹیمز کو دیا گیا۔مین اف دی میچ کیش پرائس 5000 اینڈٹرافی۔پلیر اف ٹورنامنٹ پرائز 10000 ٹرافی۔بیسٹ بولر ٹورنامنٹ پرائز 10000 ٹرافی بیسٹ بیسٹمین ٹورنامنٹ 10000 ٹرافی اس کے علاوہ بیشتر ایوارڈز اور معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔