ماہرین نے کورونا سے زیادہ خطرناک وائرس سے خبردار کر دیا۔50لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس بیماری کو ڈیزیز ایکس کا نام دیا ہے

ماہرین نے کورونا سے زیادہ خطرناک وائرس سے خبردار کر دیا۔50لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ماہرین صحت نے ایک نئی بیماری ڈیزیز ایکس کے بارے میں وارننگ کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس بیماری کو ڈیزیز ایکس کا نام دیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ بیماری 2019 کے آخر میں آنے والے کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران برطانوی ڈاکٹر کیٹ بنگھم نے جو کہ برطانوی ویکسین ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، انکشاف کیا کہ یہ وائرس 1919 میں ہسپانوی فلو جیسے ہی خطرناک اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یہ بیماری ایکس کوئی نئی چیز ہوسکتی ہے، یہ وائرس، جراثیم یا فنگس ہوسکتی ہے، جس کے علاج کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ دوسری جانب کیٹ بنگھم نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہسپانوی فلو سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، اس لیے آج بھی اتنی ہی اموات ایسے وائرس کی موجودگی سے ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکس بیماری سے نمٹنے کے لیے دنیا کو بڑے پیمانے پر ایک ویکسین تیار کرنی ہوگی اور ریکارڈ وقت میں خوراک دینا ہوگی۔ برطانوی ڈاکٹر نے ڈیزیز ایکس کے بارے میں کہا کہ یہ خسرہ کی طرح متعدی اور ایبولا وائرس کی طرح جان لیوا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا میں کہیں نہ کہیں پھیل رہا ہے اور کبھی کبھی کوئی اس وائرس سے بیمار محسوس کرے گا۔