تین بھارتی خواتین کھلاڑیوں پر پابندی عائد

ایشین گیمز ایشیائی براعظم کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے

تین بھارتی خواتین کھلاڑیوں پر پابندی عائد

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے چین کی جانب سے تین بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو ایشز گیمز میں شامل نہ کرنے کو ’عدم مساوات‘ قرار دیا ہے۔ ایشین گیمز ایشیائی براعظم کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ یہ پچھلے سال ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔ ممنوعہ خواتین مارشل آرٹسٹوں کا تعلق شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش سے ہے جو ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ چین اسے جنوبی تبت سمجھتا ہے۔ ان کے علاوہ باقی 10 رکنی اسکواڈ کو اجازت دی گئی۔ وزیر کھیل نے میڈیا کو بتایا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں چین میں نہیں ہوں، میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئمبٹور میں ہوں۔