کینیڈا میں بھارت کی دہشت گردی پاکستان کے لیے سرپرائز نہیں؛ سیکرٹری خارجہ
نیویارک (ویب ڈیسک) سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی دہشت گردی پاکستان کے لیے سرپرائز نہیں، بھارت کو جتنا ہم سمجھتے ہیں کوئی اور نہیں سمجھ سکتا۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے سیکریٹری سائرس قاضی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سچ ہونا چاہیے۔
سائرس قاضی نے کہا کہ ہم کینیڈا کے بھارت پر الزامات پر حیران نہیں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ہم نے بھارت کے حاضر سروس نیول افسر کو پکڑا ہے، فروری 2019 میں ہم نے اپنا دفاع کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
0 تبصرے