معصوم فاطمہ قتل کیس میں نئے انکشافات

فاطمہ کا علاج نہیں کیا گیا اور اسے سینے پر سخت آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا

معصوم فاطمہ قتل کیس میں نئے انکشافات

رانی پور (رپورٹر پاک بلیٹن) رانی پور کی پیرانی حویلی میں مبینہ زيادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی فاطمہ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی لیبارٹری کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فاطمہ کی موت بیماری سے نہیں بلکہ تشدد کے باعث ہوئی، انہیں سر اور سینے پر تشدد کیا گیا۔ رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ سینے پر تشدد کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ہاتھ پر تشدد کیا گیا، تشدد کے بعد فاطمہ کا علاج نہیں کیا گیا اور اسے سینے پر سخت آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ادھر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کرنے کی مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی عبدالقدوس کلور کا کہنا ہے کہ فیاض شاہ اور حنا شاہ کو گرفتار کریں گے۔