ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں بھی میچ فکسنگ، 8 افراد معطل

ٹیم کے مالکان، کوچ اور کھلاڑیوں سمیت 8 افراد کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا

ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں بھی میچ فکسنگ، 8 افراد معطل

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تھرڈ لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں ٹیم کے مالکان، کوچ اور کھلاڑیوں سمیت 8 افراد کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے بیان کے مطابق معطل افراد نے ابوظہبی ٹریٹن لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔ آئی سی سی نے تمام لوگوں کو 14 دن کے اندر الزامات پر اپنے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پراگ سنگھاوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام ہے۔گفٹ کی اطلاع دینے میں ناکامی کا الزام ہے۔