قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سے معمول کے مقدمات کی سماعت شروع کردی، ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 میں سے 3 مقدمات کو خارج کردیا۔
سپریم کورٹ نے سروس میٹرز میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی، قتل کیس میں ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپسی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔
سی ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی گرفتاری سے قبل ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ بحالی کے لیے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر دو ہفتے کا وقت دیا گیا۔
0 تبصرے