آئی ایم ایف کا ماہانہ ایک لاکھ بیس ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے ماہانہ ایک لاکھ بیس ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے سرحد پر کسٹم، ایجنسی کے اہلکاروں، فورسز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انکشاف میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹمز اور لیویز کی مد میں دس ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے، اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافے سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔ درآمدی بل میں کمی کی وجہ سے ..
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو ریونیو بڑھانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
0 تبصرے