قائداعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس کی شرکت، طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے سنڈیکیٹ یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

قائداعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس کی شرکت، طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی سنڈیکیٹ اجلاس میں طلبہ یونین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور قواعد کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں بطور رکن شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے سنڈیکیٹ یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کے لیے رولز طے کرنے کے لیے سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں مسلح پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کو اسلحہ اور منشیات سے پاک رکھیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یونین بلاتفریق، فرقہ واریت اور لسانی تقسیم سے پاک ہونی چاہیے، یونین قائداعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں موجود تھی، جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے پہلے حکم پر یونین ختم کر دی گئی۔ ق
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہ دیں، ایجنسیوں کو یونیورسٹی کے معاملات سے دور رکھیں، یہاں اعلیٰ تعلیم پر توجہ دی جائے۔