یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ ہی مٹی کا تیل بھی سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری آتی رہی تو عوام کو مکمل ریلیف نہیں ملے گا تاہم عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے ردوبدل کا فیصلہ 30 ستمبر کو کرے گی۔
0 تبصرے