لانڈھی ٹاؤن کا مالی سال 2023-2024کے لئے2ارب 14کروڑ 30لاکھ7ہزار6سو 18روپے کا بجٹ پیش

نوجوان نسل کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ ٹاؤن چیئرمین عبد الجمیل خان

لانڈھی ٹاؤن کا مالی سال 2023-2024کے لئے2ارب 14کروڑ 30لاکھ7ہزار6سو 18روپے کا  بجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی عبد الجمیل خان نے وائس چیئرمین محمد عمران،ٹی ایم سی آصف علی مٹھانی واراکین کونسل کے ہمراہ مالی سال 2023-2024کے لئے2ارب 14کروڑ 30لاکھ7ہزار6سو 18روپے کا بجٹ 25کروڑ 91لاکھ98ہزار 4سو 91روپے کے سرپلس کے ساتھ پیش کردیا۔بجٹ اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں ہمارا مقصد عوام کو ہر حال میں ہر طرح سے ریلیف دینا ہے ویسے تو ہم نے بلدیات کے حوالے سے تمام عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی ترحیجات میں شامل رکھا ہے۔لیکن اس میں (1) سیوریج سٹم کی بہتری و بحالی۔(2)پانی کی منصفانہ تقیسم،(3)پارکوں کی تعمیر و مرمت،(4) تعلیمی نظام میں جدیدیت،(5)نوجوان نسل کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت،اسڑیت لائٹس کی تنصیب و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جبکہ ملازمین جو کہ ہر ادارے کی طاقت ہوتے ہیں ان کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانا اپنی ذمہ دارای سمجھتے ہیں۔ٹاون کے مرکزی دفتر سمیت تمام یوسیز میں شکایتی مراکز کو بھی فعال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوشش یہ ہوگی کہ ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہو۔بجٹ کو منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے اور کوشش کی ہے لانڈھی ٹاون کی تمام یوسیز میں یکساں بنیادوں پر کاموں کوانجام دیا جائیگا۔اس کے علاوہ آمدنی کے زرائع بڑھانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں لانڈھی کی بزنس کمیوٹی کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں گے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی ٹاؤن کے بقایاجات کو جلد سے جلد ادا کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر بجٹ کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ آمدنی کا ہم نے تخمینہ لگا یا ہے وہ پیش کر رہا ہوں۔ٹوٹل آمدنی 2ارب 14کروڑ 30لاکھ7ہزار6سو 18روپے۔(حکومتی زرائع سے بقایاجات کے ساتھ جو آمدنی ہے وہ 1ارب 85کروڑ29لاکھ52ہزار 6سو18روپے،جبکہ اپنے زرائع سے جو آمدنی کا تخمینہ ہے وہ 1ارب61کروڑ35لاکھ5ہزار روپے ہے)،(اخراجات کی مد میں) تنخواہیں 1 ارب57کروڑ40لاکھ43ہزار349روپے،کنٹی جینسی میں 18کروڑ70لاکھ41ہزار750روپے،تعمیر و مرمت کے کاموں میں 15کروڑ50لاکھ1ہزارروپے،ترقیاتی اخراجات 35کروڑ 74لاکھ 20ہزار روپے،مجموعی اخراجات 2ارب 27کروڑ 35لاکھ 6ہزار 99روپے۔جبکہ فاضل بجٹ 25کروڑ 91لاکھ98ہزار 4سو 91روپے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بجٹ میں اندرونی حالات کے تناظر میں اس کو فاضل(Surplus) بنایا ہے۔ہمارے ارادے مضبوط ہیں اور ہم نے یہ ارادہ کیا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اس سلسلے میں یہاں اپنی عوام سے بھی اپیل کروں گا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی ہمارا فرض ہے۔کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی ترقی کرنی ہے۔محکمہ مالیات،محکمہ آٹی کے تمام عملے کو شاباشی دیتا ہوں،جنہوں نے محنت و جانفشانی کے ساتھ بجٹ کی ترتیب و تدوین کی۔آئیے ہم سب مل کر آج یہ عہد کرتے ہیں کہ لانڈھی ٹاؤن کو صاف ستھرا،سر سبز و شاداب،روشن،چمکتا و دمکتا ٹاؤن بنائیں گے۔