آئی ایم ایف کا 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے سے انکار

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بقایا جات پر تشویش کا اظہار کیا

آئی ایم ایف کا 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت کو 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے سے روک دیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بقایا جات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نگراں حکومت کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا تو گردشی قرضہ کم نہیں ہوگا، بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر صرف عارضی ریلیف ملے گا۔ 200 یونٹ بجلی کے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر 10 فیصد سرچارج لاگو نہیں ہوگا، کم از کم 6 ماہ تک 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا۔ 6 ماہ میں ایک بار بھی 200 سے زائد یونٹ کے بل میں ریلیف نہیں ملے گا۔ 200 یونٹ سے زائد بجلی والے تمام صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔