وزیر اعلیٰ کا بلدیاتی اداروں کے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

یہ کام شفاف طریقے سے ہونا چاہیے اور ان کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ کا بلدیاتی اداروں کے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بوٹ بیسن اور کلفٹن تھانوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے تھانہ بوٹ بیسن کے گودام کا معائنہ کیا، پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دوسری جانب سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگراں صوبائی وزیر مبین جمانی، عمر سومرو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی اور شہید بینظیر آباد میں عبوری دور مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں یکم اکتوبر تک تبدیلی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں میں غیر حاضر کو فارغ کرنے کی ہدایت کردی۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کام شفاف طریقے سے ہونا چاہیے اور ان کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کراچی کی مختلف سڑکوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی انتظامیہ اور پولیس کو منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔