پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چند روز قبل بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا جس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔
پی پی پی سی ای سی اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
0 تبصرے