ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ نے خود پر ہونے والے جنسی زیادتی اور تشدد سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا
مینیسوٹا (ویب ڈیسک) امریکا میں پولیس نے 19 سالہ کیانو لیبنیٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ کیتھرین یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبہ نے خود پر ہونے والے جنسی زیادتی اور تشدد سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا، جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دوست نے اسے ہاسٹل کے کمرے میں یرغمال بنایا، اس دوران اس کے ساتھ بار بار عصمت دری کی گئی اور جسمانی طور پر حملہ کیا گیا۔ جب انہوں نے انکار کیا تو انہوں نے انہیں پانی کے ٹب میں ڈبونے کی کوشش کی، مارا پیٹا گیا اور چاقو سے زیادتی کی۔
لڑکی نے بتایا کہ وہ کمرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار کرنے ہاسٹل پہنچ گئی۔
ملزم نے پولیس کو دیکھ کر اپنی گرل فرینڈ کو کئی کالز کیں اور جب لڑکی نے کال کا جواب نہ دیا تو اس نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے لڑکی سے پوچھا کہ پولیس باہر کیوں کھڑی ہے۔
اسی دوران پولیس اہلکار کھڑکی سے کمرے میں داخل ہوئے اور 19 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سینٹ کیتھرین یونیورسٹی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے اور طالب علم کی شناخت جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متاثرہ کو دوبارہ صدمہ پہنچے گا۔
0 تبصرے