پاکستانی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے شیخ امتیاز حسین

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

پاکستانی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے شیخ امتیاز حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میڈان پاکستان کانفرنس 2023کے موقع پر اسلامی جمہوریت پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ایگری کلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین کو بیسٹ انٹر پنیور اینڈ ایکسپورٹر ایوارڈ سے نوازا معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ کی حیثیت سے خدمات سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ بطور مینیجنگ ڈائریکٹرامتیاز انٹر پرائزز ، ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل پیٹر ن یوتھ پارلیمنٹ بھی خدمات پیش کر رہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں دنیا کے دیگر ممالک میں میڈ ان پاکستان کے پروڈکٹس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنا کر مارکیٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی بزنس مین غیر ملکی سر مایہ کاروں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کےلئے کوشاں ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ حکومت ملک کے صنعتکاروں اور تاجروں کو سستی بجلی اور گیس فراہم کرنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ مراعات مہیا کرے تا کہ پاکستان میں نئی صنعتیں لگ سکیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی اس سے شدید پریشان ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ تاجر اور صنعتکار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس سے کسی صور ت انکار نہیں کیا جا سکتا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کےلئے بھر پور اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ انرجی کرائسز کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ نہیں کر پا رہا اگر انہیں پاکستان میں سستی بجلی اور گیس کے علاوہ سولر کی سہولیات بھی فراہم کئے جائیں تو وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ حکومت کو آئی ٹی کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے تا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو سکے کیونکہ پاکستان کے پروسی ممالک بھی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر بھر پور کام کر رہے ہیں جس سے ان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے مزید مواقع موجود ہیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ تقریباََ 2 بلین ڈالرز ہے جبکہ دیگر ممالک کی آئی ٹی ایکسپورٹ 200 بلین سے تجاوزکر چکی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی بھی مہنگائی اور غربت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا.