تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 3.06 فیصد رہا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ایس ایس تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 3.06 فیصد رہا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی جانب سے CSS 2023 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سی ایس ایس 2023 کے تحریری امتحان میں 13 ہزار 8 امیدواروں نے حصہ لیا اور صرف 398 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.06 فیصد رہا۔
0 تبصرے