ٹنڈوالہ یار: برائٹ فیوچر بپلک ہائیر سیکنڈری سکول میں یوم دفاع اور قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب

احسن حمید، صدر ٹنڈوالہ یار جنید مہتابی قائم خانی، وائس چیئرمین اوصاف آفریدی، دی سیوی سکول کے پرنسپل خرم الیاس قائم خانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

ٹنڈوالہ یار: برائٹ فیوچر بپلک ہائیر سیکنڈری سکول میں یوم دفاع اور قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب

ٹنڈوالہ یار: برائٹ فیوچر بپلک ہائیر سیکنڈری سکول ٹنڈوالہ یار میں 6 ستمبر یوم دفاع اور 11 ستمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی کی مناسبت سے ڈاڈاہی ہال میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اے پی آئی او آل پرائيویٹ انسٹيٹيوٹ آرگنائزیشن ریجنل پریذیڈنٹ احسن حمید، صدر ٹنڈوالہ یار جنید مہتابی قائم خانی، وائس چیئرمین اوصاف آفریدی، دی سیوی سکول کے پرنسپل خرم الیاس قائم خانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سر عاقل قائم خانی، سر جمشید پاٹولی اور طلباء و طالبات نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کو برائٹ فیوچر بپلک ہائیر سیکنڈری سکول ٹنڈوالہ یار کی پرنسپل میڈم نازیہ شکیل قائم خانی کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب میں سبز ہلالی پرچم کو فضاء میں سربلند کیا گیا سکولوں کے بچوں نے پریڈ کے ساتھ اللہ اکبر کے پُرجوش نعرے لگائے سکولوں کے بچوں نے فوجی لباس اور ست رنگی لباس پہن کر تقریب میں حصہ لیا تقریب میں طلباء نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر خرم الیاس قائم خانی، احسن حمید، جنید قائم خانی، اوصاف آفریدی ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 ستمبر قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کا دن ہے ہم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے ملک پاکستان کے لئے جو خدمات سر انجام دیں وہ قابل فخر ہے انشاءاللہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے 6 ستمبر کے دن ہماری بہادر مسلح پاک افواج نے دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا شہداء ہمارا سرمایہ ہیں ان کی بدولت آج ہم آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جذبہ شہادت امت محمدیہ کے ایمان کا حصہ ہے اگر ارض وطن کی طرف دشمن نے میلی نظر سے بھی دیکھا تو جنگ ستمبر کے جذبے کے تحت اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شہداء کے خون کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں مقررین نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیمی میدان میں بھی ستمبر کی جنگ والے جذبے اور ولولہ کو ہی اپنانا ہو گا جبکہ تقریب کے اختتام پر میڈم نازیہ شکیل قائم خانی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔