سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں،جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دیں

سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں،جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دی ہیں اور سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار مقرر کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان چیف جسٹس نے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم نے جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس کا سیکریٹری جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق کو چیف جسٹس کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔