طرابلس (ویب ڈیسک) سمندری طوفان ڈینیئل نے لیبیا میں تباہی مچا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 2800 افراد ہلاک اور 1000 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
لیبیا کا شہر درنہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
لیبیا کی حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
سمندری طوفان ڈینیئل اتوار کو لیبیا کے مشرقی شہر درنا سے ٹکرا گیا، جس سے طوفانی بارشیں ہوئیں۔
مقامی حکومت کے ترجمان حماد نے بتایا کہ طوفان اور بارش سے علاقے میں دو بند ٹوٹ گئے ہیں اور ایک بڑا علاقہ زیر آب آ گیا ہے۔
اسامہ حماد کے مطابق کم از کم دو ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
0 تبصرے