جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ 1 سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے درخواست کی تمام کاپیاں فریقین کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل سنگل بنچ نے سندھ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی نوکریوں پر پابندی کیس کی سماعت کی۔
ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے جونیئر وکیل نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ فریقین میں سے کسی کو نوٹس اور درخواست کی کاپی نہیں ملی، اگر کسی ادارے کے پاس درخواست کی کاپی نہیں ہے تو وہ کیسے جواب دے گا۔
عدالت نے درخواست کی نقول تمام فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوکریوں پر پابندی برقرار رکھی۔
0 تبصرے