مصری حکومت نے سکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی

ئے تعلیمی سال کے لیے طالبات کے چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی

مصری حکومت نے سکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصری حکومت نے سکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی۔ مصر کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے طالبات کے چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم سر ڈھانپنے کو اختیاری قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو طالبات سر ڈھانپنا چاہتی ہیں ان کے لیے تعلیمی بورڈ کے منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن کا حجاب (اسکارف) پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مصر میں حکومت کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس اقدام کو نجی معاملات میں دخل اندازی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ کچھ لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔