سندھ کے اسکولوں کی بحالی کے فنڈز روکے جانے کا معاملہ، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط
سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں کی بحالی کے فنڈز روکے جانے کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل نے ضلع ٹنڈو محمد خان کے سیلاب سے تباہ حال اسکولوں کی تصاویر بھی الیکشن کمیشن سے شیئر کردیں الیکشن کمیشن کو لکھے خط کا متن ھئے کھ نگران حکومت کو سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں کی بحالی کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دئیے جائیں، سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں کی بحالی کے فنڈز بجٹ میں پہلے سے منظور شدہ ہیں، نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار نہیں کہ وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو روک سکیں، نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار بھی نہیں کہ وہ منتخب حکومتوں کی جاری پالیسیوں کو روک سکیں، سندھ میں نوتعمیرشدہ اسکولوں کی عمارتیں آنے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کیلئے کام آسکتی ہیں،
0 تبصرے