کراچی؛ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

بلدیاتی نظام کے منتقلی کی مدت تو مکمل ہوگئی ہے لیکن اختیارات نہیں ملے؛ حافظ نعیم الرحمان

کراچی؛  نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

کراچی؛ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کھنا تھا کھ وفد کی سربراہی حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں، وفد میں منعم ظفر، سیف الدین ایڈووکیٹ، سلیم اظہر، قاضی صدرالدین اور زاہد عسکری شامل ہیں جسٹس (ر) مقبول باقر کو بطور نگراں وزیراعلیٰ ہونے پر حافظ نعیم الرحمان نے مبارکباد دی حافظ نعیم الرحمان کا کھنا تھا کھ بلدیاتی نظام کے منتقلی کی مدت تو مکمل ہوگئی ہے لیکن اختیارات نہیں ملے، بلدیاتی نظام کو مستحکم اور مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جماعت اسلامی کےوفد نے ٹائونز کو پانی، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات کی جسٹس (ر) مقبول باقر کا کھنا تھا کھ بلدیاتی نظام کے مکمل فعال ہونے سے تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوجائیں گے، بلدیاتی نظام کے مکمل فعال ہونے سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا، ہم عوام کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے وفد نے شہر میں بجلی کے مسائل پر بات کی حافظ نعیم الرحمان کا کھنا تھا کھ سرجانی ٹائون میں کے الیکٹرک کی 30 پی ایم ٹیز میں کنڈا سسٹم چل رہا ہے، کنڈا سسٹم میں کے الیکٹرک کا عملہ ملوث ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی شکایت کے الیکٹرک کو اپنی ہدایت کے ساتھ ارسال کرینگے جماعت اسلامی کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی تعمیرات کے مسئلے پر وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات دیں