ڈی آئی جی سکھر نے صحافی جان محمد مہر کے ورثاء سے تعزیت کی
ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسہ کی چارج سنبھال کر شہید صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد۔
ڈی آئی جی سکھر نے صحافی جان محمد مہر کے بھائی کرم اللہ مہر، سلیم اللہ ، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت کی۔
ڈی آئی جی سکھر پریس کلب کے سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار, انس گھانگھرو، شہزاد تابانی سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے صحافی جان محمد مہر کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
ڈی آئی جی سکھر نے شہید جان محمد مہر کے کیس کے تفتیشی افسر انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ صاحب سے کیس سے متعلق ابتک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ لینے کےساتھ ساتھ کیس کی جاء واردات کا بھی مکمل جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی لیگل فدا حسین سولنگی صاحب بھی موجود تھے ۔
ڈی آئی جی سکھر کا صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو انشاءاللہ جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ۔
0 تبصرے